اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ: الیکشن کمیشن کو وزیراعظم کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔

انتخابی مہم میں وزیراعظم اور وزرا پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ کے پی کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر کے خلاف حتمی کارروائی نہ کریں، الیکشن کمیشن کسی کو آئندہ سماعت تک نہ ہی نا اہل کرے گا اور جرمانہ بھی عائد نہیں کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نظر آئے تو نوٹس جاری کرے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر قانونی نکات پر دلائل طلب کرلئے، 6 اپریل کو کیس سماعت کے لیے دوبارہ مقرر کیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You