اہم خبریںبزنس

اسلام آباد کے بجلی صارفین کیلئے 14 روپے فی یونٹ کا ریلیف ختم

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب کا بجلی کے بلوں میں ریلیف حتمی انجام تک نہ پہنچ سکا، اسلام آباد کے صارفین 14 روپے فی یونٹ ریلیف سے محروم ہوگئے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے اسلام آباد کے صارفین کے لئے 14 روپے فی یونٹ ریلیف ختم کر دیا گیا، اسلام آباد کے صارفین کو ماہ ستمبر میں ریلیف نہیں ملے گا، بلنگ سافٹ ویئر میں تبدیلی کیلئے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے۔

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی علاقے کے صارفین کو ماہ ستمبر کے بجلی بل یکم جولائی کے نرخوں کے مطابق جاری ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق آئیسکو کو ابھی تک اگست میں دیئے گئے ریلیف کے پیسے بھی نہیں ملے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You