
اسلام آباد کلب میں شی سپارکس کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا مقصد خواتین کے درمیان نیٹ ورکنگ، تعاون اور انکو با اختیار بنانا تھا۔
اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسلام آباد کلب میں سپارکس کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر اسلام آباد کلب میں EMPOWERI اور INNOVATIVE SOLUTIONS کے تعاون سے SHE SPARKS کے نام سے بھرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد خواتین کے درمیان نیٹ ورکنگ ، تعاون اور ان کو با اختیار بنانا تھا۔ یہ تقریب دارالحکومت کی خواتین میں تبدیلی اور ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل تھی۔ کافی پر مبنی شراکتوں کو روشن کرنا ” کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں مختلف پیشہ ور افراد ، کاروباری خواتین اور کچھ نیا کرنے کا عزم لیے ہوئے ایک چھت کے نیچے اکٹھے ہوئے۔ اور اکٹھے ہونے کا ایک ہی مقصد تھا کہ معاشرے میں صنفی امتیاز کو ختم کرنا اور خواتین کو با اختیار بنانے کی طرف کے سفر پر ایک دوسرے سے جڑنا ،متاثر کرنا اور مدد کرنا۔اس پروقار موقع پر EMPOWERI کی CEO حمیرا ممتاز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم تعاون اور کمیونٹی کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں ہم من پسند افراد اور تنظیموں کو اکٹھا کر کے اس تقریب کی حدود سے باہر تک مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔تقریب کے دوران شرکاء کو ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کرنے کا بھرپور موقع ملا جو کاروباریت اور قیادت سے لے کر ذاتی ترقی اور کام کی زندگی کے توازن تک موضوعات پر مرکوز تھے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جناب فیصل کریم کنڈی نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شمولیت کی۔ اور انہوں نے خطاب مین فرمایا کہ پیپلزپارٹی کا ہمیشہ سے یہی بیانیہ رہا ہے کہ معیشت میں خواتین کی شمولیت کے بغیر پاکستان کی ترقی نا ممکن یے۔ شہید بے نظیر بھٹو صاحبہ نے ہمیشہ خواتین کو بااختیار اور ان کو معاشی بدحالی سے نکالنے کے لیے کئ عملی و انقلابی اقدامات کیے اور پیپلزپارٹی بھی انہی کی ہی سوچ پر یقین رکھتی ہے۔



