اہم خبریںخیبرپختون خواہ

اسلام آباد سمیت پنجاب اور پختونخوا میں 6 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد سمیت پنجاب اور پختونخوا میں 6 شدت کا زلزلہ۔

زلزلے کے جھٹکے کوہاٹ، سرگودھا، خوشاب، ایبٹ آباد اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے کوہاٹ، سرگودھا، ایبٹ آباد اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔ خوشاب اور  چارسدہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، دیامر، پارا چنار، منڈی بہاءالدین، بھکر، نوشہرہ، مظفرآباد، وادی نیلم آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شیخوپورہ، پاکپتن اور گوجرانوالہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا، زلزلہ 213کلو میٹرکی گہرائی میں آیا۔زلزلے کے باعث عوام کی بڑی تعداد گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئی تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You