اسلام آباد: حضرت امیر عبدالقدیر اعوان، شیخ سلسلہ، روحانی و تربیتی دورے پر برطانیہ (یوکے) روانہ

اسلام آباد: حضرت امیر عبدالقدیر اعوان، شیخ سلسلہ، روحانی و تربیتی دورے پر برطانیہ (یوکے) روانہ ہو گئے۔ وہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اپنے تین ہفتوں پر مشتمل دورے کے لیے روانہ ہوئے۔
اس موقع پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سالکین کی ایک بڑی تعداد نے اپنے شیخ مکرم کو رخصت کیا۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے عہدے داران بھی خصوصی طور پر حضرت کو الوداع کرنے کے لیے موجود تھے۔ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان نے روانگی سے قبل تمام احباب سے مصافحہ کیا اور دعاؤں سے نوازا۔
دورۂ یوکے کے دوران حضرت لندن سمیت برطانیہ کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والی سراج منیر کانفرنسز سے خطاب کریں گے، جن میں خواتین و حضرات کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ ان کانفرنسز میں روحانی تربیت، اصلاحِ نفس اور معاشرتی رہنمائی جیسے اہم موضوعات پر خصوصی خطابات کیے جائیں گے۔
مزید برآں، حضرت امیر عبدالقدیر اعوان اپنے قیام کے دوران انفرادی ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں وہ احباب کو ذاتی طور پر روحانی رہنمائی اور تربیت فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ مختلف موضوعات پر خصوصی لیکچرز بھی دیے جائیں گے۔
یہ دورہ روحانی تربیت اور اصلاحِ معاشرہ کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے، جس سے یوکے میں مقیم پاکستانی و دیگر کمیونٹی بھرپور استفادہ کرے گی


