اہم خبریںسوہاوہ

اسسٹنٹ کمشنرسوہاوہ کا ڈومیلی کے علاقہ سلحال میں سمال ڈیم کے حوالے سے مقامی

اسسٹنٹ کمشنرسوہاوہ کا ڈومیلی کے علاقہ سلحال میں سمال ڈیم کے حوالے سے مقامی لوگوں سے میٹنگ

سمال ڈیم کیلے جن لوگوں نے جگہ دی انکو صاف شفاف طریقے سے معاوضے کی اداٸیدگی کی جاۓ گی۔اسسٹنٹ کمشنر ماریہ جاوید

ڈومیلی : اسسٹنٹ کمشنرسوہاوہ کا ڈومیلی کے علاقہ سلحال میں سمال ڈیم کے حوالے سے مقامی لوگوں سے میٹنگ۔سمال ڈیم کیلے جن لوگوں نے جگہ دی انکو صاف شفاف طریقے سے معاوضے کی اداٸیدگی کی جاۓ گی۔اسسٹنٹ کمشنر ماریہ جاوید.تفصيلات کیمطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید نے ڈومیلی کے علاقہ سلحال میں مقامی لوگوں سے میٹنگ کی ۔میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔میٹنگ کا مقصد جن لوگوں نے سمال ڈیم کیلیے جگہ دی انکو انکی زمین کا معاوضہ دینےکیلے میٹنگ کی گٸی،اسسٹنٹ کمشنر نےکاغذی کارواٸی نہ مکمل کرنے پر مقامی پٹواری تحصیلداراورناٸب تحصیلدار کی سرزنش بھی کی،سمال ڈیم پر مقامی لوگوں سے اعتراضات بھی سنے،اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید نے مقامی پٹواری کو حکم دیا جن افراد کی زمین ڈیم میں آتی ہے انکی زمین کی انتقال مکمل کرکے رپورٹ دی جاۓ تاکہ ان افراد کو معاوضہ دیاجاۓگا۔اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوٸے کہاجن افراد نے زمین دی انکی کاغذی کارواٸی کرکے انکو صاف شفاف طریقے سے انکو معاوضہ دیا جاۓ گا۔اس ڈیم سےکافی لوگوں کی زمینوں کوپانی کی فراہمی ہوگی ۔اسکےعلاوہ مہنگائی کے حوالے سے کہاآپ جہاں بھی کوٸی مہنگی چیز فروخت کررہاہے اسکی تفصيل قیمت ایپ پر بھجیں تاکہ انتظامیہ کارواٸی کریں گے۔ہم ایک شیڈول تیارکررہے ہیں بہت جلد ان دوردراز کے علاقوں کا دورہ کرکے چیکنگ کریں گے۔اور سلحال سے واٹرسپلاٸی کے گیٹ اور پاٸپ چوری ہونےپر انکوائری کرانے کی یقین دہانی کرواٸی،اس میٹنگ میں تحصیلدار اور ناٸب تحصیلدار سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔میٹنگ کا انعقاد نمبرار راجہ احسان الحق کے گھر منعقد ہوٸی۔

ڈومیلی :(محمدنبیل حسن+مشرف کیانی )

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You