اسرائیل کا جنگی جنون پوری دنیا کا امن تباہ کردے گا،عالمی دنیا کردار ادا کرے:انجینئر ندیم ممتاز

اسرائیل کا جنگی جنون پوری دنیا کا امن تباہ کردے گا،عالمی دنیا کردار ادا کرے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
ایران نے اسرائیل کو سفارت خانہ حملے کا جواب دیا،اس میں کچھ غلط نہیں وہ ان کا دفاعی حق ہے:گفتگو
مشرق وسطی مزید کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا اگر کم نہ ہوئی تو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ہے:چیئرمین
اسرائیل گزشتہ 6 مہینوں جو فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے وہ کسی سے بھی ڈھکے چھپے نہیں ہیں
او آئی سی اور عرب لیگ فوری اقدامات اٹھائےاگر مسلمان متحد نہ ہوئے تو پھر کوئی محفوظ نہیں رہ پائے گا
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ مشرق وسطی میں پھیلنے والی کشیدگی پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے،ایران کا اسرائیل پر حملہ جوابی وار ہے جو اس کا حق بھی بنتا ہے کیونکہ دفاع ہر ملک کا حق ہوتا ہے،ایران نے سفارت خانہ حملے کا جواب دے کر کچھ غلط نہیں کیا،عالمی دنیا اسرائیل کے بڑھتے ہوئے جنگی جنون کو ختم کرائے کیونکہ اگر یہ اسی طرح بڑھتا رہا تو خطہ میں تیسری عالمی جنگ کے خطرات بڑھ جائیں گے پھر کوئی بھی اس سے محفوظ نہیں رہ پائے گا،ایران اسرائیل تنازع کے حل کیلئے پوری دنیا کو تمام تر تعصبات سے پاک کر ہوکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اگر اسلامو فوبیا کے خاتمے کے خلاف دنیا ایک پیج پر اکٹھی نہ ہوئی تو اس کے انتہائی مضر اثرات مرتب ہوں گے،اسرائیل گزشتہ 6 مہینوں جو نہتے و معصوم فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے وہ کسی سے بھی ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور اس پر اسلامی ممالک کی خاموشی بھی لمحہ فکریہ مگر اب پوری مسلم امہ کو اس کے خلاف مل کر آگے بڑھنا ہوگا تاکہ غزہ میں روز بروز کا بڑھتا ہوا ظلم و ستم اپنے انجام کو پہنچ سکے۔ان خیالات کا اظہار ایران اسرائیل کشیدگی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی حملے کے بعد تحمل سے مسئلے کا حل نکالا جائے ایڈونچر سے نقصانات ھوں گے،طاقت صرف مشترکہ کوششوں اور الٹی میٹم سے مل سکتی ہے مسلم ممالک مل کر فیصلہ کریں،او آئی سی اور عرب لیگ فوری اقدامات کرے حالات بگڑ گئے تو پھر کسی کے ھاتھ کچھ بھی نہیں آئے گا۔



