اہم خبریںپاکستان

اسرائیل نے بچوں پر حملہ کرکے تمام سفاکانہ حدیں پار کردیں: وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فلسبطین میں سکول پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والوں کے بلندی درجات کی دعا اور ان کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا، انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اپنی سفاکانہ کارروائیوں کی تمام حدیں پار کر دیں، سکول کے بچوں پر حملہ کھلی جارحیت ہے، اس طرح کی بربریت کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔

محمد شہبازشریف نے کہا کہ عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ اسرائیل کی سفاکیت کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کرے، ہم ایک بار پھر اپنا مطالبہ دہراتے ہیں کہ فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم پر اسرائیلی قیادت اور سکیورٹی فورسز کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسرائیل کو اس کی ظالمانہ کارروائیوں کی کڑی سزا دی جائے، اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کروایا جائے، پاکستان ہر محاذ پر اپنے فلسطینی بہنوں اور بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You