
اسرائیل غزہ میں بھوک کوبطور ہتھیاراستعمال کرنے لگا، بمباری سے مزید 70 افراد شہید۔
بمباری کے نتیجے میں دیگر درجنوں افراد زخمی ہوئے، شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔
غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صیہونی فوج کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، امدادی ٹرکوں پر خوراک لینے کیلئے آنیوالے فلسطینیوں کو بھی اسرائیلی فوج نے فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا۔میڈیا کے مطابق وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات، الزوایدہ اور دیر البلح پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 70افراد شہید ہوگئے جبکہ بمباری کے نتیجے میں دیگر درجنوں افراد زخمی ہوئے، شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں.شمالی غزہ کی پٹی کے علاقوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 5شہدا کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ اسرائیلی بمباری میں الشجاعیہ، الزیتون، تل الھوی کے محلوں کو نشانہ بنایا گیا، خان یونس پر مسلسل اسرائیلی بمباری کے بعد 16شہدا کی لاشیں ہسپتال پہنچائی گئیں۔



