اسرائیل عالمی امن کا دشمن ملک،عالمی طاقتیں اس کیخلاف کردار ادا کریں:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

اسرائیل عالمی امن کا دشمن ملک،عالمی طاقتیں اس کیخلاف کردار ادا کریں:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
سوچی سمجھی سازش کے تحت مشرق وسطی کو جنگ کی طرف دھکیلا گیا،جنگ بندی پر توجہ دینا ہوگی:گفتگو
تقریباً 1.9ملین افراد غزہ کی آبادی کا 90 فیصد افراد ایک سال میں اپنے گھر بار چھوڑ چکے ہیں:چیئرمین
اسرائیل غزہ کو ملیا میٹ کرنے کے ساتھ لبنان میں کارروائیا ں کررہا ہے،مسلم ممالک کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے
( )چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ اسرائیل عالمی امن کا دشمن ملک ہے،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھاری اکثریت سے منظور غزہ میں فوری اور غیر مشروط و مستقل جنگ بندی کی قرار داد امریکہ اور اسرائیل نے مسترد کررکھی اور آئے روز معصوم و نہتے فلسطینیوں کو موت کے گھاٹ اتارا جارہا ہے،بین الاقوامی سطح پر عالمی طاقتوں کی سوچی سمجھی سازش کے تحت مشرق وسطی کو جنگ کی طرف دھکیلا گیا ہے، اس وقت دنیا کے 90 فیصد ممالک میں کسی نہ کسی طرح کشیدگی بڑھی ہوئی ہے جو اس بات کی عکاسی کررہی ہے کہ دنیا اپنی بربادی کی طرف بڑھ رہی ہے،امریکہ اور مغربی یورپ کے ممالک برسوں سے اسرائیل کی پشت پر کھڑے ہیں یہ سب اسرائیلی ناجائزقبضے کے ناصرف حامی ہیں بلکہ اس کے ظلم و دہشت گردی میں بھی برابری کے شراکت دار ہیں اور ستم ظریفی تو یہ ہے کہ دنیا کے طاقتور ممالک صرف اسرائیل ممالک بیان بازی تک محدود ہیں جس کی وجہ سے اسرائیلی جارحیت کم ہونے کی بجائے ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 1.9ملین افراد غزہ کی آبادی کا 90 فیصد گزشتہ ایک سال کے دوران اپنے گھر بار چھوڑ چکے ہیں اور 79 فیصد علاقہ اسرائیل کے جاری کردہ انخلاء کے احکامات کے تحت ہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ اسرائیل غزہ کو ملیا میٹ کرنے کے ساتھ ساتھ لبنان میں بھی کارروائیا ں کررہا ہے اور تقریباً 56 لاکھ فلسطینی پناہ گزین شام،لبنان،اردن،اسرائیل کے مقبوضہ علاقوں اور غزہ میں رہتے ہیں۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
14-12-2024



