انٹرنیشنل

اسرائیلی فورسز کی لبنان میں بمباری جاری، مزید 82 افراد شہید

اسرائیل کے لڑاکا طیاروں کی لبنان کے مختلف علاقوں میں بمباری جاری، 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید82 افراد شہید،180 زخمی ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز کی جانب سے صیدون شہر کے قریب سرافند اورحریت سیدہ پر تازہ ترین حملے کیے گئے ،حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت 15 شہری شہید، درجنوں زخمی ہو ئے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں3 ڈرون حملے کیے جس میں ایک اسرائیلی مارا گیا، حزب اللہ جنگجوؤں سے جھڑپوں میں رواں ماہ 33 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللہ اور حماس جنگجوؤں سے جھڑ پوں میں 600 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You