انٹرنیشنلاہم خبریں

اسرائیلی حمایت پر امریکی مسلم رہنماؤں نے وائٹ ہاؤس افطار ڈنر کا بائیکاٹ کردیا

اسرائیلی حمایت پر امریکی مسلم رہنماؤں نے وائٹ ہاؤس افطار ڈنر کا بائیکاٹ کردیا۔

واضح رہے کہ امریکا میں مسلم تنظیمیں اسرائیل کی غزہ پر جاری دہشت گردی کے خلاف وائٹ ہاؤس سے پالیسی تبدیل کرنے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ جنگ بندی پر زور دے رہی ہیں۔

واشنگٹن(نمائندہ فضل خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل کی کھلی حمایت کرنے پر امریکی مسلم رہنماؤں نے وائٹ ہاؤس افطار ڈنر کا بائیکاٹ کردیا۔خبر رساں اداروں کے مطابق فلسطینی علاقوں خصوصاً محصور پٹی غزہ پر جنگ مسلط کرنے اور خواتین و بچوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے کے علاوہ وسیع تباہی کے نتیجے لاکھوں فلسطینیوں کو بے گھر کرنے والے جنگی مجرم اسرائیل کی دہشت گردی کو کھلی حمایت اور تعاون فراہم کرنے والے امریکی صدر جوبائیڈن کی اسرائیل نواز پالیسیوں کے خلاف امریکی مسلم رہنماؤں نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے ہونے والے روایتی افطار ڈنر کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے آج روایتی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے، جس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اور غزہ جنگ کے حوالے سے امریکی پالیسی سے اختلاف کا اظہار کرتے ہوئے امریکی مسلم تنظیموں نے احتجاجاً وائٹ ہاؤس کا افطار ڈنر چھوڑ کر وائٹ ہاؤس کے باہر افطار پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے روایتی افطار ڈنر کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اس کے باہر ہونے والے احتجاجی افطار میں اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا (اِکنا) اور امریکن مسلمز فار فلسطین (اے ایم پی) شریک ہوں گی۔واضح رہے کہ امریکا میں مسلم تنظیمیں اسرائیل کی غزہ پر جاری دہشت گردی کے خلاف وائٹ ہاؤس سے پالیسی تبدیل کرنے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ جنگ بندی پر زور دے رہی ہیں جب کہ امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل نواز پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے فلسطینیوں کی نسل کشی میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You