استحکام پاکستان پارٹی کا مثالی اقدام: کرسمس کی خوشیوں میں مسیحی برادری کے ساتھ بھرپور شرکت

استحکام پاکستان پارٹی کا مثالی اقدام: کرسمس کی خوشیوں میں مسیحی برادری کے ساتھ بھرپور شرکت
مورخہ 24 دسمبر 2024 کو صدر استحکام پاکستان پارٹی، عبدالعلیم خان صاحب کی ہدایت پر مرکزی دفتر والٹن کینٹ (این اے 122، این اے 128، پی پی 156، پی پی 157) میں کرسمس کیک کٹنگ کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پنجاب، جناب شعیب صدیقی صاحب (ممبر پنجاب اسمبلی) نے شرکت فرمائی۔
تقریب میں میاں محمد اکرم مہر صاحب اور ان کی ٹیم نے اعلی قیادت کا بھرپور جوش و خروش سے استقبال کیا۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور خوبصورت مالا پہنائی گئی، جو کہ مہمان نوازی کی ایک شاندار مثال تھی۔
اس موقع پر میاں محمد اکرم مہر صاحب نے ایک عظیم قدم اٹھاتے ہوئے مسیحی برادری کے مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا اور بچوں میں تحائف بانٹے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مسیحی برادری سے محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا اور انہیں کرسمس کی خوشیوں بھری مبارکباد دی۔
یہ تقریب نہ صرف مسیحی برادری کے ساتھ یکجہتی کا مظہر تھی بلکہ خدمتِ خلق کے مشن کی ایک زندہ مثال بھی۔ عبدالعلیم خان صاحب کی قیادت میں یہ خدمت کا سلسلہ ان شاء اللہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
استحکام پاکستان پارٹی—محبت، یکجہتی اور خدمت کی علامت!
میاں محمد اکرم مہر
نائب صدر لاھور
صدر
والٹن کینٹ بورڈلاہور
استحکام پاکستان پارٹی



