خیبرپختون خواہ

اساتذہ احتجاج کی کال واپس لیں تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔وزیر تعلیم کے پی

اساتذہ احتجاج کی کال واپس لیں تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔وزیر تعلیم کے پی

تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اساتذہ سے دوبارہ التجاء ہے کہ احتجاج ختم کریں، تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کیے جا سکتے ہیں۔فیصل ترکئی

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر تعلیم خیبر پختونخوا فیصل ترکئی نے کہا ہے کہ احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن اسکول بند کرنا غیر قانونی ہے، اسکول بند کرنے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم کے پی فیصل ترکئی نے کہا کہ بعض اساتذہ نے طلباء کو اسکلول سے نکال کر ویڈیوز بنائیں، احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن اسکول بند کرنا غیر قانونی ہے۔فیصل ترکئی نے کہا کہ طلباء کی تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، اساتذہ سے دوبارہ التجاء ہے کہ احتجاج ختم کریں، تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کیے جا سکتے ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ اساتذہ احتجاج کی کال واپس لیں تو مذاکرات کے لیے تیار ہیں، اساتذہ جب چاہیں وزیراعلی خیبر پختونخوا کے سامنے اپنے مطالبات رکھ سکتے ہیں۔ اساتذہ کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا معاملہ معاشی مسائل کی وجہ سے التواء کا شکار ہے، وقت کے ساتھ یہ تمام مسائل حل ہو جائیں گے، اساتذہ کے ایشوز پر کمیٹی بھی قائم کر رکھی ہے، احتجاج سے قبل بھی اساتذہ کو وزیراعلیٰ کے ساتھ بیٹھ کو مسائل حل کرنے کا کہا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You