انٹرنیشنل

اردن نے جماعت الاخوان المسلمین پر پابندی عائد کردی۔

اردن نے جماعت الاخوان المسلمین پر پابندی عائد کردی۔

پابندی کا اطلاق اخوان المسلمین سے وابستہ تمام تنظیموں اور اداروں پر بھی ہوگا۔ مازن عبداللہ

عمان(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اردن نے جماعت الاخوان المسلمین پر پابندی عائد کردی۔میڈیا کے مطابق اردن کے وزیر داخلہ مازن عبداللہ کا کہنا ہے کہ اخوان المسلمیون پر عائد پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ اخوان المسلمین کے اثاثے، دفاتر اور بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے جبکہ اردن میں اخوان المسلمین کے دفاتر اور مراکز کا گھیراؤ کرلیا گیا ہے۔مازن عبداللہ کا کہنا تھا کہ پابندی کا اطلاق اخوان المسلمین سے وابستہ تمام تنظیموں اور اداروں پربھی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اخوان المسلمین کی سوچ اور فکر کی ترویج ملکی دشمنی کے مترادف ہے، دہشت گردی پھیلانے کی سازش میں اخوان المسلمین کے ملوث ہونے کے پختہ شواہد ملے ہیں۔مازن عبداللہ نے بتایا کہ ملک کے خلاف سازش کی منصوبہ بندی کے الزام میں 16 افراد زیرحراست ہیں جنہوں نے جماعت الاخوان المسلمین سے وابستگی کا اعتراف کیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You