سندھ

ادارہ تحفظ ماحولیات شہید بینظیرآباد کا ریجنل انچارج ڈاکٹر گل امیر سنبل کی سربراہی میں پانی کے عالمی

ادارہ تحفظ ماحولیات شہید بینظیرآباد کا ریجنل انچارج ڈاکٹر گل امیر سنبل کی سربراہی میں پانی کے عالمی دن کے حوالے سے ریلی، سیمینار اور شجرکاری کی تقریب کا انعقاد*
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)
حکومت سندھ کے وزیر برائے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی دوست محمد راہمون، سیکریٹری ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی آغا شاہنواز خان، ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ (سیپا) نعیم احمد مغل کی ہدایات پر سیپا شہید بینظیرآباد ریجن کے انچارج *ڈاکٹر گل امیر سنبل* کا اپنی ٹیم کے ہمراہ *گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج نوابشاھ* میں مختلف تقریبات کا انعقاد جس میں ریلی اور سیمینار کے ساتھ پودے لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کالج کے پرنسپل، پروفیسر صاحبان اور کئی طالب علموں نے شرکت کی ۔سیپا ریجنل انچارج ڈاکٹر گل امیر سنبل* نے ریلی اور سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال سیپا شہید بینظیرآباد کی طرف سے *پانی کا عالمی دن* بڑے جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔ سیپا ریجنل انچارج نے پانی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا آج ہم پانی کا عالمی دن منا رہے ہیں تاکہ تازہ پانی کی اہمیت اور آبی وسائل کے پائیدار انتظام پر زور دیا جا سکے۔ پانی کے نئے ذخائر کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ہمیں دستیاب وسائل کے بہترین استعمال کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا ورلڈ ریسورسز انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، 2025 تک دنیا کی تقریباً نصف آبادی، یعنی کم از کم ساڑھے تین ارب ارب لوگ، پانی کی قلت کا سامنا کریں گے، اور بہت سے علاقوں میں پینے، زراعت اور صنعتوں کے لیے پانی دستیاب نہیں ہوگا۔” ڈگری کالج کے *پرنسپل پروفیسر مزمل ظھور صاحب* نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائیس مارچ پانی کا عالمی دن ہے اور اس موقع پر صاف پانی کی اہمیت اور پانی کی کمی کے مضمرات پر غور کرنا مقصود ہے۔ آج دنیا بھر میں تقریباً 2 بلین لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے۔ لہذا یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ پانی کی کمی یا صاف پانی کے قابل اعتماد ذرائع تک رسائی کا فقدان قومی سلامتی کا ایک لازمی عنصر ہے!!

آخر میں سیپا شہید بینظیرآباد اور کالج انتظامیہ کی طرف سے پودے بھی لگائے گئے اور سیپا کی طرف سے تمام شرکاء کو شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You