پنجاب

اختیارات کا ناجائز استعمال اورناقص کارکردگی ، پنجاب پولیس کے 3 ڈی ایس پیز معطل۔

اختیارات کا ناجائز استعمال اورناقص کارکردگی ، پنجاب پولیس کے 3 ڈی ایس پیز معطل۔

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ساہیوال محمد شہباز گل، ایس ڈی پی او صدر جھنگ محمد اسلم اور ایس ڈی پی او ننکانہ صاحب سلیم حیدر شاہ اور کو معطل کیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انسپکٹر جنرل ( آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے 3 ڈی ایس پیزکو معطل کردیا۔آئی جی پنجاب عثمان انور نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور ناقص کارکردگی پر 3 ڈی ایس پیز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انھیں معطل کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ساہیوال محمد شہباز گل، ایس ڈی پی او صدر جھنگ محمد اسلم اور ایس ڈی پی او ننکانہ صاحب سلیم حیدر شاہ کو معطل کیا ہے۔ترجمان کا بتانا ہے کہ ڈی ایس پی سلیم حیدر شاہ کو کیسز میں ملزمان کو فائدہ اور جھوٹی ایف آئی آر دینے پر معطل کیاگیا جبکہ ڈی ایس پی محمد اسلم کو 2 بےگناہ افرادکو ایف آئی آر میں ناجائز طورپر نامزد کرنے اور ڈی ایس پی شہبازگل کو قبضہ مافیا کے ساتھ سازبازکرنے پر معطل کیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You