اہم خبریںپاکستان

احتجاج ٹھیک نہیں تھے‘، شیرافضل مروت نے عمران خان کو شکایت لگادی۔

احتجاج ٹھیک نہیں تھے‘، شیرافضل مروت نے عمران خان کو شکایت لگادی۔

عمران خان کو بتایا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے احتجاجی حکمت عملی ٹھیک نہیں بنائی۔رہنما پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی عمران خان کو بتایا یہ احتجاج ٹھیک نہیں تھے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے احتجاجی حکمت عملی ٹھیک نہیں بنائی۔اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سےملاقات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بتایا یہ احتجاج ٹھیک نہیں تھے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے احتجاجی حکمت عملی ٹھیک نہیں بنائی۔ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نےکچھ فیصلے کیے ہیں جو سلمان اکرم راجا بتائیں گے۔شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سے پوچھا مولانا فضل الرحمان پرکیا مؤقف ہے؟ ہمارےساتھی نےبتایاکہ مولاناکی وجہ سےملٹری کورٹس نہیں بنے، اس پر بانی پی ٹی آئی نےکہاملٹری کورٹس بن جاتے تو مجھےکوئی فرق نہیں پڑتا۔ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا نئی احتجاجی کمیٹی بنائیں اور میں اس کمیٹی کا حصہ ہوں گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You