اجتماعی استغفار

اجتماعی استغفار
سر زمین پاکستان جس قدر معاشی و اقتصادی معاشرتی و اخلاقی شدید تنزلی بدحالی کا شکار ھیں یقیناً ان حالات کے ھم سب عوام انفرادی و اجتماعی براہ راست قصور وار ھیں۔ میں پاکستان بھر کے علماء و مشائخ عالم دین مفتیان کرام خطیب و امام مساجد سے گزارش کرتا ھوں کہ 14 ویں شعبان کی عصر تا مغرب کے درمیان استغفار کی تسبیح کا اہتمام کریں قبل از مغرب دعائے توبہ کریں۔ عصر تا مغرب اس ایک گھنٹے میں ہر شہر ہر گاؤں دیہات اور گھروں میں تمام خواتین ایک جگہ بیٹھ کر پڑھیں اور دعا کریں کہ اللہ ھمیں ھماری نسلوں کو ھمارے ملک پاکستان کو خوشحال بنادے اور ھم عوام پر اپنی رحمت و فضل کی بارش عطا کردے ھمیں صراط المستقیم پر گامزن رکھ ھمارے وطن کی حفاظت فرما اور دشمنوں پر غالب رکھ۔ ھم عوام میں اتحاد و اتفاق ایثار و قربانی اور سچ و حق پر ہمیشہ کھڑا رہنے کی توفیق عطا کر ھم سب کے صغیرہ و کبیرہ دانستہ و غیر دانستہ گناہوں غلطیوں کوتاہیوں کو درگزر فرما اور معاف کردے بیشک تو بڑا غفور رحیم ھے۔ اے رب تجھے تیرے محبوب ختم الرسل مولائے کل حضور پر نور محمد مصطفیٰ ﷺ اور انکی آل کا واسطہ ھماری دعاؤں کو قبول فرما آمین یا رب اللعالمین۔ ناچیز حقیر و فقیر بندہ خدا سب سے التجا کرتا ھے اب وقت توبہ و استغفار کرلیں ورنہ ظالمین ھمارے ایمان تباہ کردیں گے شکریہ
عرضدار جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی



