انٹرنیشنلاہم خبریں

ائیر مارشل امرپریت سنگھ بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ نامزد

ائیر مارشل امرپریت سنگھ بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ نامزد۔

ائیر مارشل امرپریت سنگھ رواں ماہ 30 ستمبر کو بطور فضائیہ چیف چارج سنبھالیں گے۔

دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بھارتی حکومت نے ائیر مارشل امرپریت سنگھ کو فضائیہ کا نیا چیف نامزد کردیا۔میڈیا کے مطابق ائیر مارشل امرپریت سنگھ اس وقت بھارتی فضائیہ میں وائس چیف آف ائیر اسٹاف کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں جو بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ ہوں گے۔میڈیا کا بتانا ہےکہ ائیر مارشل امرپریت سنگھ رواں ماہ 30 ستمبر کو بطور فضائیہ چیف چارج سنبھالیں گے، اسی روز بھارتی فضائیہ کے موجودہ چیف ویویک رام چوہدری اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہوں گے۔میڈیا کے مطابق ائیر مارشل امرپریت سنگھ فضائیہ کے 47 ویں سربراہ ہوں گے وہ یکم فروری 2023 سے وائس ائیر چیف کے عہدے پر تعینات ہیں۔ ائیرمارشل امرپریت سنگھ نے 1984 میں فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا، وہ بھارتی فضائیہ کے دیگر اہم عہدوں پر بھی کام کرچکے ہیں جن میں وہ ایسٹرن ائیرکمانڈ میں سینئر ائیر اسٹاف آفیسر بھی رہ چکے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You