اہم خبریںسندھ

آپریشنل مسائل، ملکی و غیر ملکی 7 پروازیں منسوخ، 15 سے زائد تاخیر کا شکار

آپریشنل مسائل، ملکی و غیر ملکی 7 پروازیں منسوخ، 15 سے زائد تاخیر کا شکار۔

آپریشنل مسائل کی وجہ سے دمام سے لاہورکی پی آئی اے کی پرواز پی کے 248 ملتان اتاری گئی ہے۔ذرائع

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ائیر لائنز کے آپریشنل مسائل کی وجہ سے  آج  7 پروازیں منسوخ اور 15 سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ذرائع نے بتایا کہ آپریشنل مسائل کی وجہ سے دمام سے لاہورکی پی آئی اے کی پرواز پی کے 248 ملتان اتاری گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی اسلام آباد کی نجی ائیر لائن کی 4 پروازیں، کراچی لاہور کی پرواز پی کے306، لاہور شارجہ کی پرواز پی کے 158 اور اسلام آباد سے شارجہ کی نجی ائیر لائن  کی پرواز بھی منسوخ کردی گئی۔اس کے علاوہ مسقط سےکراچی کی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہے جب کہ لاہور سے ابوظبی کے لیے نجی ائیر لائن کی پرواز 8 گھنٹے تاخیر اور کراچی کے لیے نجی ائیر لائن کی پرواز ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You