آج کے بچے ہمارا آنے والا کل،تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت:سید راشد حسین بخاری

آج کے بچے ہمارا آنے والا کل،تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت:سید راشد حسین بخاری
حکومت پنجاب کا سکول نیوٹریشن پروگرام خوش آئند،دودھ فراہمی کی کڑی نگرانی کی جائے:نائب صدر
ڈی جی خان میں صحت و صفائی،تعلیم،سیوریج اور پینے کا صاف پانی کے مسائل حکومتی توجہ کے منتظر:گفتگو
نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری کی سکول نیوٹریشن پروگرام کے حوالے سے خصوصی گفتگو
نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ آج کے بچے ہمارا آنے والا کل اور ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کی تعلیم و تربیت اور صحت پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے،حکومت پنجاب کا سکول نیوٹریشن پروگرام خوش آئند ہے مگر اس کی کڑی نگرانی کرنی ہوگی تاکہ بچوں تک دودھ کی فراہمی شفاف انداز میں ہو کیونکہ حکومتی پروگراموں میں کرپشن کی متعدد ایسی مثالیں موجود ہیں کہ بدعنوان عناصر نے اپنے معاشی مفاد کیلئے عوامی استحصال کیا،پروگرام کامیابی کے لیے ایسے افراد کا بھی قلع قمع کرنا ہوگا تاکہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ان خیالات کا اظہار حکومت پنجاب کے سکول نیوٹریشن پروگرام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں صحت و صفائی، تعلیم،سیوریج اور پینے کے صاف پانی سمیت دیگر مسائل حکومتی توجہ کے منتظر ہیں کیونکہ دور جدید کے باوجود ڈیرہ ڈویژ ن کے دور دراز علاقوں کے مکین آج بھی پتھر کے زمانے میں جینے پر مجبور ہیں۔ سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ سکول نیوٹریشن پروگرام کے ساتھ گورنمنٹ سکولوں میں تعلیم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دینے کے ساتھ آوٹ آف سکول بچوں کو بھی سکولوں میں داخل کرایا جائے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
06.09.2024



