سندھ

آل پنجابی اتحاد سپریم کونسل کا اہم مشاورتی اجلاس مرکزی آفس طارق روڈکراچی میں منعقدہوا

آل پنجابی اتحاد سپریم کونسل کا اہم مشاورتی اجلاس مرکزی آفس طارق روڈکراچی میں منعقدہوا

کراچی : (بیوروچیف:عاصم آرائیں جہلمی)
آل پنجابی اتحاد سپریم کونسل کا اہم مشاورتی اجلاس مورخہ 7 جون 2026 بروز اتوار چیئرمین ایڈووکیٹ محمود حسین چوہدری کی زیرِ صدارت مرکزی دفتر طارق روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد باقاعدہ کارروائی کا آغاز آفس سیکرٹری چوہدری ناصر علی آرائیں نے کیا۔اجلاس میں تنظیمی امور، باہمی مشاورت اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس کے دوران مختلف عہدوں کے لیے نام پیش کیے گئے جنہیں سپریم کونسل اور شریک اراکین کی مشاورت سے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔اجلاس میں چیئرمین ایڈووکیٹ محمود حسین چوہدری، صدر راجہ عرفان، جنرل سیکرٹری چوہدری ندیم آرائیں، ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری بابر آرائیں، جوائنٹ سیکرٹری رانا شوکت علی، فنانس سیکرٹری ایڈووکیٹ محمد ریاض چوہدری، ویلفیئر سیکرٹری چوہدری محمود آرائیں، ایجوکیشن سیکرٹری حافظ محمد اکرم کھچی، ہیلتھ سیکرٹری زریاب ٹوانہ، چیف سکیورٹی آفیسر عدیل کھوکھر، صدر پوٹھوہار کشمیر فورم کراچی ڈویژن عاصم آرائیں جہلمی سمیت دیگر معزز اراکین نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایڈووکیٹ محمود حسین چوہدری نے کہا کہ آل پنجابی اتحاد سپریم کونسل مختلف برادریوں اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان بھائی چارے، اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کا مقصد عوامی مسائل کے حل اور فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے کی خدمت کرنا ہے۔صدر راجہ عرفان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مضبوط اور منظم تنظیم ہی اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب ہو سکتی ہے۔ انہوں نے تمام عہدیداران پر زور دیا کہ وہ دیانتداری، اخلاص اور جذبۂ خدمت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ تنظیم مزید فعال اور مؤثر کردار ادا کر سکے۔جنرل سیکرٹری چوہدری ندیم آرائیں نے اجلاس کے شرکاء کو تنظیم کی آئندہ سرگرمیوں اور منصوبہ بندی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آل پنجابی اتحاد سپریم کونسل عوامی فلاح و بہبود، تعلیمی ترقی، سماجی ہم آہنگی اور نوجوان نسل کی مثبت رہنمائی کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرے گی۔ انہوں نے تمام اراکین پر زور دیا کہ وہ تنظیم کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ تنظیم کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You