انٹرنیشنلاہم خبریں

آسڑیلیا نے اپنا گولڈن ویزا ختم کرنے کا اعلان کردیا

آسڑیلیا نے اپنا گولڈن ویزا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

گولڈن ویزا کے متبادل اب سکلڈ ورکر ویزا متعارف کرایا جائے گا۔حکام

کینبرا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آسٹریلیا نے اپنا”گولڈن ویزا” ختم کردیا ہے جس کے تحت دولت مند بیرون ملک مقیم سرمایہ کاروں کو آسڑیلیا میں رہنے کا حق حاصل تھا۔میڈیا کے مطابق گولڈن ویزا کا اجرا غیرملکی ملکی کاروباری افراد کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ڈیزان کیا گیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ گولڈن ویزا سیکوئی خاطر خواہ فائدہ حاصل نہیں ہو رہا تھا،آسڑیلوی حکام کی جانب سے 2024 کیلئے امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کے تحت بڑا اقدام سامنے آیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گولڈن ویزا کے متبادل اب سکلڈ ورکر ویزا متعارف کرایا جائے گا،جس کے تحت ہنرمند افرادکو بہتر مواقع مل سکیں گے۔خیال رہے کہ گولڈن ویزاپروگرام کے تحت 2012سے اب تک اہم سرمایہ کاروں کو ایس آئی وی ویزے دئیے جاچکے ہیں۔آسڑیلوی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ گولڈن ویزا ہمارے ملک اورمعیشت کو وہ چیز فراہم نہیں کر رہا ہے جس کی ہمارے ملک اور معیشت کی ضرورت ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You