اہم خبریںپنجاب

میٹرک کے سالانہ امتحانات کا یکم مارچ سے آغاز ہو گا

میٹرک کے سالانہ امتحانات کا یکم مارچ سے آغاز ہو گا۔

دسویں جماعت کے امتحانات دو شفٹوں میں ہوں گے پہلی شفٹ میں تین اور دوسری شفٹ میں چار مضامین کے امتحانات لئے جائیں گے۔

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔امتحانی شیڈول کے مطابق دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا، دسویں جماعت کے امتحانات دو شفٹوں میں ہوں گے، پہلی شفٹ میں تین اور دوسری شفٹ میں چار مضامین کے امتحانات لئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پہلے روز سوکس، بزنس سٹڈیز، تاریخ پاکستان، غذا اورغذائیت کے مضامین کے امتحانات ہوں گے جبکہ آخری پرچہ 18 مارچ کو اردو لازمی کا ہوگا۔ دوسری جانب نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز 19 مارچ اور اختتام 5 اپریل کو ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You