انٹرنیشنل

آسٹریلیا : ہیلی کاپٹر ہوٹل کی چھت سے ٹکرا گیا، پائلٹ ہلاک

آسٹریلیا کے شہر کیرنز میں ہیلی کاپٹر ہوٹل کی چھت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق کیرنز میں پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ پیر کوکیرنز شہر میں اس وقت پیش آیا جب ایک ہیلی کاپٹر ہلٹن ہوٹل کی چھت سے ٹکرا گیا، جس سے آگ بھڑک اٹھی ، سینکڑوں افراد کو عمارت سے باہر نکال دیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ حادثے کے باعث زمین پر کوئی زخمی نہیں ہوا، ہیلی کاپٹر کے روٹر بلیڈ کے ٹکڑے ڈبل ٹری ہوٹل کے تالاب میں گرے، واقعے کے بعد عمارت کے اوپر ی حصے میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پا لیا گیا ہے ۔

پولیس نے کہا کہ حادثے کے باعث پائلٹ ہلاک ہو گیا جو ہیلی کاپٹر میں سوار واحد شخص تھا، اس کی باضابطہ شناخت کے لیے فرانزک تحقیقات جاری ہیں ۔

ہوٹل کے آس پاس کا علاقہ زیادہ تر نچلی پرواز کرنے والے طیاروں کے لیے نو فلائی زون ہے اور ایسے علاقے میں اس وقت حادثے کا ہونا انتہائی غیر معمولی تھا، آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو کے سرکاری تفتیش کاروں کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئی ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You