انٹرنیشنلاہم خبریں

آسٹریلیا نے افغان طالبان عہدیداران پر پابندیاں عائد کر دیں

آسٹریلیا نے افغان طالبان عہدیداران پر پابندیاں عائد کر دیں۔

یاد رہے کہ 4 افغان عہدیداران پر مالی اور سفری پابندیاں عائد کی گئیں۔

آسٹریلیا(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آسٹریلیا نے افغانستان کی طالبان حکومت کے چار عہدیداروں پر مالی اور سفری پابندیاں عائد کردیں۔اسٹریلیا کی جانب سے جن عہدیداران پر پابندیاں عائد کی گئیں، ان میں وزیر برائے نیکی کی ترویج اور بدی کی روک تھام محمد خالد حنفی، وزیرِ اعلیٰ تعلیم محمد ندیم، وزیر انصاف عبدالحکیم شرعی اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی شامل ہیں۔اسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ (Penny Wong )نے کہا کہ یہ عہدیدار خواتین اور بچیوں کے خلاف مظالم اور قانون کی حکمرانی کو کمزور کرنے میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان افراد پر لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم، ملازمت، آزادانہ نقل و حرکت اور عوامی زندگی میں حصہ لینے کی صلاحیت تک رسائی کو محدود کرنے کا الزام ہے۔ان کے مطابق پابندیوں کا مقصد طالبان پر براہِ راست دباؤ بڑھانا اور افغان عوام کے حقوق کے لیے کھڑے ہونا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا نے افغانستان کے لیے دنیا کا پہلا خودمختار پابندیوں کا فریم ورک تیار کیا ہے جس کے ذریعے طالبان پر براہ راست پابندیاں لگا کر دباؤ بڑھایا جائے گا۔افغان طالبان حکومت کی جانب سے اس اقدام پر ابھی تک کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You