انٹرنیشنلاہم خبریں

آزاد فلسطین کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں۔سعودی عرب

آزاد فلسطین کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں۔سعودی عرب

مسئلہ فلسطین کے معاملے پر ہمیشہ ثابت قدم رہے ہیں۔سعودی وزارت خارجہ

ریاض(نمائندہ رحمن بنگش)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سعودی عرب نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر ہمارا موقف واضح ہے، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ممکن نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے معاملے پر ہمیشہ ثابت قدم رہے ہیں، غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے ، اقوام متحدہ  سے غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کا انخلا اور فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق ملنے کی ضرورت پر زور دیا۔سعودی وزیر خارجہ نے کہاکہ   ہم نے امریکی انتظامیہ کو اپنے اس ٹھوس موقف سے آگاہ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اس وقت تک کوئی سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے جب تک 1967کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کیا جاتا جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You