
امریکا روس کی ترقی میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔روس
امریکا اور اس کے حلیف ممالک نئے استعماری نظام کے استعمال اور امریکی طرز عمل کو عالمگیری حیثیت دلوانے کی کوشش میں ہیں جس سے دنیا کا تحفظ خطرے میں آچکا ہے۔
روسی وزیر خارجہ
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگی لیوروف نے کہا ہے کہ امریکی زیر قیادت مغرب نے روس کے خلاف ہائی برڈ جنگ شروع کر رکھی ہے اور وہ پابندیوں کے بہانے روس کی ترقی میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔روسی وزیر خارجہ امریکا اور اس کے حلیف ممالک کا نیا استعماری نظام عالمی مالیاتی اداروں پر اپنا رسوخ استعمال کرنے میں مصروف ہے،اقتصادی لحاظ سے یہ جنگ ابھی جاری ہے، امریکا اور اس کے حلیف ممالک نئے استعماری نظام کے استعمال اور امریکی طرز عمل کو عالمگیری حیثیت دلوانے کی کوشش میں ہیں جس سے دنیا کا تحفظ خطرے میں آچکا ہے.انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں متعدد ممالک واشنگٹن کے زیر اثر مالیاتی اداروں کے طریقہ کار سے متاثر ہیں اور غیر جانبداری سے دور نظر آتے ہیں لہذا رووس سمیت متعدد ممالک بیرونی تجارت کی ادائیگی میں متبادل زرمبادلہ کے استعمال کو ضروری سمجھتے ہیں۔



