اہم خبریںپاکستان

آزادی اظہارکے پیچھے چھپ کرملکی سکیورٹی داؤ پرلگانےکی اجازت نہیں دے سکتے۔ڈی جی آئی ایس پی آر

آزادی اظہارکے پیچھے چھپ کرملکی سکیورٹی داؤ پرلگانےکی اجازت نہیں دے سکتے۔ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج میں خود احتسابی کا شفاف عمل ہے جو ہر وقت جاری رہتا ہے، 9 مئی واقعات پر فوج نے اپنا احتساب کا عمل مکمل کر لیا۔میجر جنرل احمد شریف کا راولپنڈی میں پریس کانفرنس

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نےکہا ہےکہ  آزادی اظہار  رائے کے  پیچھے  چھپ کر ملکی سکیورٹی کو داؤ  پر لگانےکی اجازت نہیں دے سکتے۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار  رائےکا مطلب یہ نہیں کہ اعلیٰ عدلیہ کے منافی بات کریں، کس طرح لوگوں کو ہمت دی گئی، یہ عنصر ڈالا گیا کہ آپ ریاست کے خلاف کھڑے ہوں۔ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ کس طرح کے پی کے سرکاری وسائل سے اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، 23-2022 میں دارالحکومت  پر دوبارہ دھاوا بولا گیا، اگر ایک مخصوص سیاسی ٹولا سامراجی استثنیٰ لیتے ہوئے یہ کام کرتا رہےگا تو ایک دن اپنی فوج  پر چڑ ھ دوڑےگا۔ میجر جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج میں خود احتسابی کا شفاف عمل ہے جو ہر وقت جاری رہتا ہے، 9 مئی واقعات پر  فوج نے اپنا احتساب کا عمل مکمل کرلیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You