اہم خبریںپاکستان

آرٹیکل 6 اور پی ٹی آئی پر پابندی ن لیگ کے اندرونی خلفشار کا نتیجہ ہے: بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ آرٹیکل 6 اور پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے اندرونی خلفشار کا نتیجہ ہے۔

مسلم لیگ ن میں اندرونی اختلافات کا انکشاف کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کیمپ شہباز شریف کا دھڑن تختہ چاہتے ہیں، پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل 6 کا فیصلہ اندرونی کشمکش کی غمازی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز شہباز شریف سے اس قسم کے انہونی فیصلے کروا کر شہباز شریف کے اقتدار کا خاتمہ چاہتی ہیں، موجودہ فیصلے میں بھی نواز شریف اور راج کماری کی چھاپ واضح نظر آتی ہے، مسلم لیگ ن کے اندر اقتدار کی لڑائی اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ذی شعور شخص اس قسم کے فیصلے نہیں کر سکتا، ملک میں مکمل اندھیر نگری اور چوپٹ راج قائم ہے، عوام نے 8 فروری کو فیصلہ سنایا کہ کون کون غدار اور کون محب الوطن ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد سب سے بڑا غدار چیف الیکشن کمشنر ہے، سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے اور ڈان لیکس والے دوسروں کو غدار کہتے ہیں، شریف خاندان کے خون میں غداری رچ بسی ہوئی ہے، اس وقت آرٹیکل 6 کے سب سے زیادہ مستحق شریف خاندان اور چیف الیکشن کمشنر ہیں۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں پر جعلی حکومت کو سبکی ہوئی، اب پی ٹی آئی پر پابندی اور غداری کے معاملے پر پھر سے منہ کی کھانی پڑے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You