انٹرنیشنلاہم خبریں

آرمی چیف کی اہم امریکی حکومتی عہدیداروں اور عسکری حکام سے ملاقاتیں

آرمی چیف کی اہم امریکی حکومتی عہدیداروں اور عسکری حکام سے ملاقاتیں۔

ملاقاتوں میں دوطرفہ دلچسپی اور عالمی و علاقائی سلامتی کے باہمی امور پر گفتگو ہوئی۔ 

نیو یارک(نمائندہ انیلا جعفری)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے امریکا میں اہم حکومتی عہدیداروں اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن، سیکرٹری دفاع جنرل لائیڈ جے آسٹن کے علاوہ نائب امریکی وزیر خارجہ وکٹوریہ نولینڈ اور نائب قومی سلامتی مشیر جوناتھن فائنر سے بھی ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل چارلس کیو براؤن سے بھی ملاقات ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقاتوں میں دوطرفہ دلچسپی اور عالمی و علاقائی سلامتی کے باہمی امور پر گفتگو ہوئی، اس کے علاوہ ملاقاتوں میں جاری بین الاقوامی تنازعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جنوبی ایشیا میں علاقائی سلامتی متاثر کرنے والے پہلوؤں پر ایک دوسرے کا نکتہ نظر سمجھنے کی اہمیت پر زور دیا اور مسئلہ کشمیر بین الاقوامی قانون، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You