
آرمی چیف کا وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ، سرحد پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عید الفطر کی نماز ادا کی اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ کیا اور سرحد پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ائی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کی غیرمتزلزل لگن اور قوم کے لیے مثالی خدمت کی تعریف کی اور مسلح افواج، قانون نافذکرنے والے اداروں اور خیبرپختونخوا کے عوام کو سراہا۔ائی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کیا، ملکی دفاع کے لیے فوجی جوانوں کا عزم قابل فخر ہے۔ارمی چیف کا کہنا تھا کہ آپ کی وابستگی اور قربانیاں ہمارے وطن کے تحفظ کی ضمانت ہیں، یہ قربانیاں پاکستان سے آپ کی گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔ارمی چیف نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ امن واستحکام کے لیے شہدا کی جدوجہد ہماری کامیابی کی بنیاد ہے۔ائی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عید کی نمازادا کی اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔



