اہم خبریںپاکستان

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوور چوک کی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر گفتگو ہوئی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، فریقین نے سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی نائب وزیراعظم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق روسی نائب وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستانی افواج کی کوششوں کو بھی سراہا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You