انٹرنیشنل

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بھارت کو شکست دینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اکرام الدین

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بھارت کو شکست دینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اکرام الدین

اٹلی میں مقیم اوورسیز پاکستانی افواج پاکستان کو بہترین جنگ لڑنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔کارنر میٹنگ میں گفتگو

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو و وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بھارت کو شکست دینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں انہوں نے کہا اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان اور پاکستانی قوم کو سر بلند کیا۔بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو و وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے اٹلی میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ کارنر میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے وطن عزیز پاکستان کو ایک بہادر اور حافظ قرآن جنرل عطا کیا ہے جنہوں نے ہمیشہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا ہے جو قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ہمیشہ امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواج پاکستان کے ہر نوجوان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں اور پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ ایسی طرح اپنے افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے کیونکہ ملک اور افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونا وطن سے پیار، محبت اور وفاداری کا ثبوت ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You