اہم خبریںجہلم

جہلم(نامہ نگار)سکیورٹی اداروں کے جوانوں کو ہمارا پیغام ہےکہ ہم ہر وقت آپ کے ساتھ کھڑے ہیں

جہلم(نامہ نگار)سکیورٹی اداروں کے جوانوں کو ہمارا پیغام ہےکہ ہم ہر وقت آپ کے ساتھ کھڑے ہیں

پاکستان دہشت گردی سمیت بےتحاشہ خطروں میں گرا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ایم این اے بلال اظہر کیانی نے میجر محمد اکرم شہید کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھاتے ہوئے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے مذید کہا کہ ہم میجر محمد اکرم شہید سمیت تمام شہداء کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ضلع جہلم شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی ہے یوم دفاع کی اہمیت ہم سے بہتر کوئی نہیں جانتا ہمارے ضلع کے ہر گاوں اور یونین کونسل کے قبرستان میں شہیدوں کی قبریں موجود ہیں سکیورٹی اداروں سمیت وطن کا دفاع کرنے والے تمام شہداء کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاکستان دہشت گردی سمیت بےتحاشہ خطروں میں گرا ہوا ہے ہمارے جوان ڈٹ کر اور بہادری کے ساتھ ملک دشمنوں کا مقابلہ کر رہیے ہیں تمام سکیورٹی اداروں کے جوانوں کو یوم دفاع کے موقع پر ہم پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں یوم دفاع کو منانا اس دن کی اہمیت کو نوجوان نسل تک پہنچانا ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You