اہم خبریںپنجاب

آج مورخہ 5 جولائی کو پیپلز لاہرز فورم راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام فوجی آمر جنرل ضیاء الحق

آج مورخہ 5 جولائی کو پیپلز لاہرز فورم راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام فوجی آمر جنرل ضیاء الحق کے غیر آہینی و غیر جمہوری اقدام مورخہ 5 جولائی 1977 کو جب ایک منتخب عوامی حکومت کا خاتمہ کیا گیا تھا اس غیر آہینی و غیر جمہوری اقدام کے خلاف پیپلز لاہرز فورم راولپنڈی ڈسٹرکٹ ، ڈویژن و ہائیکورٹ کے عہدیداران و کارکنان نے بھرپور احتجاج کیا اور قرارداد بھی پیش کی گئی جس کا متن یہی تھا کہ پاکستان کو سیاسی استحکام ،معاشی استحکام ،دہشت گردی و دیگر مساہل کی دلدل میں جھونکا گیا۔وکلاء پیپلز لاہرز فورم 5 جولائی کے اس اقدام کے خلاف بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر بھرپور احتجاج کیا ۔۔

بعد ازاں پروگرام زیر صدارت صدر پیپلز لاہرز فورم راولپنڈی ڈسٹرکٹ آصف خان جدون ہوا، ساجد خان تنولی جنرل سیکرٹری پیپلز لاہرز فورم سینٹرل پنجاب نے شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض وسیم اسلم گجر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری پیپلز لاہرز فورم راولپنڈی ڈسٹرکٹ نے ادا کیے اجلاس سے ضلعی ، ڈویژن و ہائیکورٹ کے صدور و دیگر عہدیداران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جن میں سید مسعود شاہ ،شاہد محمود مغل ،آصف خان جدون ،خواجہ جاوید اقبال ایڈووکیٹ ، سردار مقبول ایڈووکیٹ ،جاوید ایڈووکیٹ،شاہد حمید بھٹی ایڈووکیٹ، میڈم زائدہ ایاز، میڈم جویریہ فیصل ،راجہ کاشف ایڈووکیٹ، شفقت علی کھوکھر و دیگر شامل ہیں۔اس موقع پر شہید زولفقار علی بھٹو کو ان کی خدمات پرخراج عقیدت پیش کیاگیا۔

*راجہ عاطف کبیر ایڈووکیٹ سیکرٹری انفارمیشن ڈسٹرکٹ راولپنڈی*

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You