سندھ

آج ایکسیلنس ( رپوٹ فاطمہ بلوچ) اسکول میں چلڈرن ڈے کے موقع پر شاندار آرٹ مقابلہ منعقد کیا گیا

آج ایکسیلنس ( رپوٹ فاطمہ بلوچ) اسکول میں چلڈرن ڈے کے موقع پر شاندار آرٹ مقابلہ منعقد کیا گیا۔

رابعہ سٹی گلشن جوہر کا مشہور و معروف اسکول اپنی تعلیمی معیار کی وجہ سے کسی تعریف کا محتاج نہیں ہے۔ یہاں کے طلبہ نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ کامیاب طلبہ کو سرٹیفیکیٹس دیے گئے۔ ایکسیلنس اسکول ہر بچے کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔
ورلڈ چلڈرن ڈے کے موقع پر ایکسیلنس اسکول میں آرٹ کمپٹیشن کا انعقاد کیا گیا، جہاں طلبہ نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ حسبِ روایت، اس سال بھی بچوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ تقریب میں کامیاب طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا اور اول آنے والوں کو سرٹیفیکیٹ بھی دیے گئے، جن میں ماہ نور بلوچ بھی شامل ہیں جو اسکول کی بہترین اسٹوڈنٹ ہیں، اور جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کا نمایاں مظاہرہ کیا۔ ماہ نور بلوچ نے اول آنے پر پرنسپل سمعیع الرب سے سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You