انٹرنیشنلاہم خبریں

آثار قدیمہ کی کھدائی میں 40 سالہ دو طرفہ تعاون کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا

آثار قدیمہ کی کھدائی میں 40 سالہ دو طرفہ تعاون کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

قونصل جنرل اقصی نواز نے اس منصوبے کیلئے اپنی حکومت کی حمایت کا اعادہ کیا۔

میلان(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کیتھولک یونیورسٹی کے نامور پروفیسر والیریا پیاسینٹینی کی جانب سے آثار قدیمہ کی کھدائی میں 40 سالہ اٹلی اور پاکستان دوطرفہ تعاون کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد تاریخی Aula Bontadini کے کمرے میں کیا گیا۔ یونیورسٹی آف روم، یونیورسٹی آف نیپلز اور دیگر اطالوی اداروں کے پروفیسرز اور اسکالرز نے تعاون کیا۔اپنے ریمارکس میں، قونصل جنرل اقصی نواز نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ تعاون کو سراہتے ہوئے اس منصوبے کے لیے اپنی حکومت کی حمایت کا اعادہ کیا۔ ممتاز پینلسٹس نے بھمبور اور مکران کے مقامات پر اپنی ٹیموں کی طرف سے کی گئی دریافتوں پر روشنی ڈالی اور دیبل کی قدیم بندرگاہ سمیت ماضی کی تہذیبوں کے تعلقات اور اسرار کو مزید دریافت کرنے اور کھولنے کے دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You