سندھ

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر ، ڈی آئی جی جیل خانہ جات میاں سالک جلال اور ڈپٹی سیکرٹری

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر ، ڈی آئی جی جیل خانہ جات میاں سالک جلال اور ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ عدیل حیدر پر مشتمل محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس مؤرخہ 23 جنوری ، 2024 کو آئی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ محکمانہ پروموشن کمیٹی نے تفصیلی غور و خوض کے بعد ترقی کے معیار پر پورا اُترنے والے 11 افسران کی ہیڈ کلرک گریڈ 16 سے آفس سپرنٹنڈنٹ گریڈ 17 میں ترقی کی منظوری دے دی۔

ترقی پانے والوں میں محمد اشرف ، سہیل اختر بٹ ، محمد صدیق ، شریف الدین ، سید ثاقب حسین ، منظور حسین ، طلعت عباس رضوی ، محمد رمضان ، محمد الیاس ، غلام رسول اور عتیق الرحمن شامل ہیں۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر نے ترقی پانے والے تمام افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں مزید محنت ، لگن اور دیانتداری کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You