پنجاب

آئی ایم ایف معاہدے کی تکمیل کیلئے متبادل ذرائع کی تلاش کی بجائے جان چھڑائی جائے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

آئی ایم ایف معاہدے کی تکمیل کیلئے متبادل ذرائع کی تلاش کی بجائے جان چھڑائی جائے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

ملکی معیشت کی تباہی اور عوامی مسائل میں اضافے کی بنیادی وجہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈزکی کڑی شرائط ہیں:گفتگو
پاکستان کی 76 سالہ تاریخ گواہ ہے کہ أج تک کسی بھی حکومت نے عوام اور ملک کے بارے میں نہیں سوچا:چیئرمین

قوم پر ٹیکسز کے بھرمار کے باوجود ملک پر بیرونی و اندرونی قرضوں کا بوجھ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے حوالے سے خصوصی گفتگو

چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کی تکمیل کیلئے متبادل ذرائع کی تلاش کی بجائے اس سے جان چھڑائی جائے،ملکی معیشت کی تباہی اور عوامی مسائل میں اضافے کی ذمہ دار بین الاقوامی مالیاتی فنڈز کی وہ کڑی شرائط ہیں جن پر حکمران طبقہ من و عن عمل کرتے ہوئے قوم کو زندہ درگور ہونے پر مجبور ہورہا ہے،پاکستان کی 76 سالہ تاریخ گواہ ہے کہ آج تک کسی بھی حکومت نے عوام اور ملک کے بارے میں نہیں سوچا بلکہ آنے والی حکومت جانے والوں کو برا بھلا کہتے ہوئے تمام تر مسائل کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے صرف اپنا دور اقتدار پورا کیا آج بھی وہی سب کچھ دہرایا جارہا ہے،نااہل و بدنیت حکمرانوں سے قبضہ چھڑائے بغیر ملک کسی طور بھی آگے نہیں بڑھ پائے گا بلکہ آنے والے دنوں میں مسائل کی شرح مزید بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ان خیالات کا اظہار ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قوم پر ٹیکسز کے بھرمار کے باوجود ملک پر بیرونی و اندرونی قرضوں کا بوجھ صرف اس وجہ سے بڑھتا جارہا ہے کہ حکمران اپنی بھری ہوئی تجوریوں کو مزید بھرنے میں مگن ہیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان کو رب تعالی نے بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال فرمایا ہے اگر ان کا منصفانہ استعمال یقینی بنا لیا جائے تو بہت سارے مسائل اور پریشانیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
24-08-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You