اہم خبریںپاکستان

آئینی ترمیم کی منظوری سے قبل پی ٹی آئی کا 12 ممبران کے غائب ہونے کا دعویٰ

26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے کیمپ میں ہلچل مچ گئی ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے 12 ممبران کے غائب ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

تحریک انصاف کے 12 ارکان کا پارٹی سے رابطہ منقطع ہو گیا، جن ارکان سے رابطہ نہیں ہو رہا ان میں 2 سینیٹرز اور 10 ایم این ایز شامل ہیں۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کی جانب سے اراکین کے ساتھ رابطے نہ ہونے کی اطلاعات دی جا رہی ہیں۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے 7 ارکان سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی 2 سینیٹرز سے رابطہ نہ ہونے کا بتا دیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ زین قریشی، ظہور قریشی، اسلم گھمن سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے، عثمان علی، ریاض فتیانہ، مقداد حسین، چودھری الیاس، اورنگزیب کھچی اور مبارک زیب خان سے بھی رابطہ نہیں ہو رہا ہے، رکن قومی اسمبلی انیقہ مہدی سے بھی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دھچکا لگا ہے، ان کے 2 سینیٹرز نے ساتھ چھوڑ دیا۔

بیرسٹر گوہر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر فیصل سلیم اور زرقا تیمور شاہد حکومت کو پیارے ہوگئے ہیں اور شاید دونوں ہمارے ووٹ ڈالیں گے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، لوگوں کو ایسے اٹھانا ہے تو یہ جمہوریت نہیں ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You