اہم خبریںپاکستان

آئینی ترمیم کا عمل مکمل، نواز شریف کی آئندہ چند روز میں لندن جائیں گے۔

آئینی ترمیم کا عمل مکمل، نواز شریف کی آئندہ چند روز میں لندن جائیں گے۔

نواز شریف نے دو ہفتے قبل لندن آنا تھا لیکن وہ 26 ویں ترمیم کی ووٹنگ میں حصہ لینے کیلئے رک گئے تھے۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن نواز شریف آئندہ چند روز میں لندن جائیں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے دو ہفتے قبل لندن آنا تھا لیکن وہ 26 ویں ترمیم کی ووٹنگ میں حصہ لینے کیلئے رک گئے تھے۔ذرائع نے بتایاکہ نواز شریف ایک ہفتے تک لندن پہنچیں گے، نواز شریف لندن میں مختصر قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے، حسین نواز کے علاوہ خاندان کا ایک اور فرد بھی ان کے ہمراہ جائے گا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کو امریکا کا ویزا اسی ہفتے ملنے کا امکان ہے۔ خیال رہےکہ نواز شریف تقریباً ایک برس کے بعد لندن آرہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You