اہم خبریںپاکستان

آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان سے بات بن جائے گی۔مصدق ملک

آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان سے بات بن جائے گی۔مصدق ملک

ہم دونوں پیپلز پارٹی کی بھی بات سن رہے ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ مولانا نے ابھی تک ایک پیج کی بات نہیں کی اور ابھی ان کی بات چل رہی ہے۔رہنما (ن) لیگ

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے امید ظاہر کی ہےکہ آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان سے بات بن جائے گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کی بات سن رہے ہیں اور وہ ہماری بات سن رہے ہیں، آئینی ترمیم پر مولانا سے بات بن جائے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے مولانا نے کہا تھا کہ کالے ڈبے میں سے کوئی کالا کاغذ نکلا، وہ کالا ڈبہ پھر ہرا ہوا، پھر سفید ہوا، اب آگے پراسیس چل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں پیپلز پارٹی کی بھی بات سن رہے ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ مولانا نے ابھی تک ایک پیج کی بات نہیں کی اور ابھی ان کی بات چل رہی ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کا دوسرے سے سر پیر نہیں ملتا جب کہ آئینی ترمیم جسٹس منصور سے متعلق نہیں ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You