اہم خبریںپاکستان

آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول اورسیکیورٹی کیساتھ نہیں جاؤں گا:وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ میں آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول اور سیکیورٹی کے ساتھ نہیں جاؤں گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ بچائیں اور عوام کسی تکلیف میں مبتلا نہ ہوں۔

وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں پی ٹی آئی کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور وزرا کی سیکیورٹی اور پروٹوکول پر بھی نظر ثانی کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے کابینہ اجلاس میں اس حوالے سے جامع پالیسی پر فیصلہ کریں گے۔ ہم عوام کو مرعوب کرنے والے نو آبادیاتی کلچر کا خاتمہ کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You