اہم خبریںبزنس

آئندہ مالی سال کا ٹیکس ٹارگٹ ساڑھے 12 ہزار ارب روپے سے زائد ہو سکتا ہے۔چیئرمین ایف بی آر

آئندہ مالی سال کا ٹیکس ٹارگٹ ساڑھے 12 ہزار ارب روپے سے زائد ہو سکتا ہے۔چیئرمین ایف بی آر

نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے فنانس بل میں اقدامات کیےجائیں گے۔زبیر ٹوانہ کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر  امجد زبیر ٹوانہ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال ایف بی آر کا ٹیکس ٹارگٹ ساڑھے 12 ہزار  ارب  روپے سے زائد ہو سکتا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ نے آئندہ وفاقی بجٹ تجاویز  پر غیر رسمی گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ہدف اور ٹیکس کلیکشن کیلئے مختلف تجاویز  زیر غور  ہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال ایف بی آر کا ٹیکس ٹارگٹ ساڑھے 12 ہزار ارب روپے سے زائد ہو سکتا ہے جب کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ٹریک اینڈ ٹریس کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کیلئے  بھی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھاکہ نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے فنانس بل میں اقدامات کیےجائیں گے، تاجردوست اسکیم کی رجسٹریشن آئندہ مالی سال مزید بڑھائی جائے گی۔ 

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You