انٹرنیشنلاہم خبریں

آئرش وزیر اعظم کا اچانک مستعفی ہونےکا اعلان

آئرش وزیر اعظم کا اچانک مستعفی ہونےکا اعلان۔

ذاتی اور سیاسی وجوہات کی بنیاد پر استعفا دے رہا ہوں۔لیو وراڈکر

آئرلینڈ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیووراڈکر  نے اچانک اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔آئرش وزیراعظم نے الیکشن سے 12 ماہ قبل اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی اور سیاسی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دے رہے ہیں لیکن استعفےکی بنیادی وجہ سیاسی ہی ہے۔وراڈکر کا کہنا تھا وہ سمجھتے ہیں کہ وہ  وزیر اعظم کےعہدے کے لیے سب سے بہتر نہیں ہیں۔انہوں نے کہا  وہ فائن گیل کے صدر اور لیڈر کے طور  پر بھی ابھی مستعفی ہورہے ہیں اور جانشین کے منتخب ہوتے ہی  وزیراعظم کا عہدہ بھی چھوڑ دیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You