اہم خبریںپاکستان

یہ اقدام پاک فوج کے احترام اور عزت میں سنگ میل ثابت ہوگا: رانا ثنا کا فیض حمید معاملے پر ردعمل۔

یہ اقدام پاک فوج کے احترام اور عزت میں سنگ میل ثابت ہوگا: رانا ثنا کا فیض حمید معاملے پر ردعمل۔

ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے انکوائری ہوئی،ہمیں اس معاملے میں اسی حد تک ہی محدود رہنا چاہیے۔مشیر برائے سیاسی امور

راولپنڈی(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیض حمید کو تحویل میں لینے اور کورٹ مارشل کا اقدام پاک فوج کے احترام اور عزت میں سنگ میل ثابت ہوگا۔میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ فیض حمید کیخلاف کچھ چیزیں ثابت ہوچکی ہونگی، اس لیے فوجی تحویل میں لیا گیا۔انہوں نے کہاکہ کورٹ مارشل کے عمل کو فوجی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھنا ہے، فیض آباد دھرنے کے معاہدے میں فیض حمید کے دستخط ہیں، یقیناً انکوائری کے عمل میں یہ چیزیں شامل ہوں گی، فیض آباد دھرنے میں لوگوں کو منیج کرکے بٹھایا گیا تھا۔ان کا کہنا تھاکہ فیض آباد دھرنے میں لوگوں کو اٹھانے میں فیض حمید کا کردار تھا، سپریم کورٹ کا خالصتاً ہاؤسنگ سوسائٹی کے بارے میں حکم تھا، ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے انکوائری ہوئی، ہمیں اس معاملے میں اسی حد تک ہی محدود رہنا چاہیے۔رانا ثنا کا کہناتھاکہ متعدد بے ضابطگیاں ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے ہی سامنے آئی ہوں گی، دیگر معاملات میں انکوائری ہوئی ہے تو چیزیں سامنے آجائیں گی، ہمیں آئی ایس پی آر کے بیان تک محدود رہنا چاہیے، یہ اقدام پاک فوج کے احترام اور عزت میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You