سندھ

یومِ مزدور محنت کشوں کی عظمت، جدوجہد اور قربانیوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے،محمدریاض چوہدری

یومِ مزدور محنت کشوں کی عظمت، جدوجہد اور قربانیوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے،محمدریاض چوہدری

مزدوروں کے بغیر ترقی کا تصور ممکن نہیں، ان کے حقوق کا تحفظ ریاست اور معاشرے کی اولین ذمہ داری ہے

کراچی :: (بیوروچیف:عاصم آرائیں جہلمی)
سینیئر ایڈووکیٹ، ماہر انکم ٹیکس اور چیف آرگنائزر پاکستان آبادگار بزنس کلب محمد ریاض چوہدری نے یکم مئی یومِ مزدور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن دنیا بھر کے محنت کشوں کی عظیم قربانیوں، جدوجہد اور ان کے بنیادی حقوق کے حصول کی یاد تازہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور طبقہ کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ان کی انتھک محنت ہی معاشی ترقی اور استحکام کی ضامن ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یومِ مزدور ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ ہم محنت کشوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات اٹھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے آج بھی مزدور طبقہ کئی بنیادی سہولیات سے محروم ہے، جن میں مناسب اجرت، محفوظ کام کا ماحول، صحت کی سہولیات اور سماجی تحفظ شامل ہیں۔
محمد ریاض چوہدری نے زور دیا کہ حکومت، نجی ادارے اور سماجی تنظیمیں مل کر ایسی پالیسیاں تشکیل دیں جو مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو عزت، تحفظ اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنا ایک مہذب معاشرے کی پہچان ہے۔محمدریاض چوہدری نے مزید کہا کہ ہمیں اس عہد کی تجدید کرنی چاہیے کہ ہم نہ صرف مزدوروں کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے بلکہ ان کی فلاح و بہبود کے لیے عملی کردار بھی ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، ہنر اور بہتر مواقع فراہم کرکے مزدور طبقے کو خود کفیل بنایا جا سکتا ہے، جو ملک کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔آخر میں محمد ریاض چوہدری نے تمام محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت، لگن اور قربانیوں کی بدولت ہی معاشرے میں خوشحالی ممکن ہے اور یہی طبقہ ملک کی اصل طاقت ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You