ہماری کائنات میں ایک حساب کے مطابق 100 ارب کہکشائیں موجود ہیں
ہماری کائنات میں ایک حساب کے مطابق 100 ارب کہکشائیں موجود ہیں
اور ہر کہکشاہ میں 200 کروڑ ستاروں سے لیکر ہزاروں کروڑوں ستارے موجود ہوسکتے ہیں اور ماہرین فلکیات کے مطابق ہر ستارے کے گرد کوئی نہ کوئی سیارہ ضرور موجود ہے۔ تو اب ان 100 ارب کہکشاوں میں محض ایک کہکشاہ کے اندر موجود 200 کروڑ ستاروں میں صرف ایک ستارے کے گرد گھومنے والے 8 سیاروں میں صرف ایک سیارے پر زندگی ہونا ایسا ہے
جیسے ایک شخص سمندر سے ایک بالٹی پانی نکالتا ہے اور دیکھتا ہے کہ اس میں تو کوئی مچھلی نہیں ہے تو اسکا مطلب یہ تو نہیں ہوتا کہ پورے سمندر میں کوئی مچھلی نہیں ہے بلکہ پورا سمندر مچھلیوں سے بھرا پڑا ہے اور ہر قسم کی مچھلیا پائی جاتی ہے ایسے میں یہ کہنا کہ ہم اس کائنات میں اکیلے ہیں شاید جلد بازی ہوگی لیکن ہم یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ ہم کائنات میں اکیلے نہیں ہے۔۔۔